Home Unlabelled Butter Chicken Roll
Butter Chicken Roll
By Cooking Time At February 26, 2023 0
اجزا
چکن بوٹی آدھا کلو
فریش کریم آدھا پیکٹ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
کچے پپیتے کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پراٹھے چھ سے آٹھ عدد
:سلاد کے لیے
(پیاز دو عدد ﴿لچھے
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
(ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
(پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوئی
نمک حسب ذائقہ
تركيب
سلاد کے لیے: ایک پیالے میں لچھوں میں کٹی پیاز، لیموں کا رس، نمک، باریک کٹی پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔
سلاد تیار ہے۔
اب چکن بوٹی کو دھوکر ایک پیالے میں ڈالیں اور ان کے ساتھ کچے پپیتے کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
پھراسے کڑاہی میں ڈال کر چکن کا پانی خشک کرلیں۔
پھر فریش کریم، کُٹی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ، مکھن اور تیل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
اس کے بعد پراٹھوں میں سے ایک ایک پراٹے کے درمیان میں تیار چکن کی پانچ بوٹیاں رکھ کر تھوڑا پیاز کا سلاد ڈالیں اور رول بنائیں۔
مزے دار بٹر چکن رول تیار ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
Post a Comment