Home Unlabelled Bean Pasta
Bean Pasta
By Cooking Time At February 28, 2023 0
اجزا
(پینی پاستا ایک چوتھائی پیکٹ (اُبلا ہوا
تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
(لہسن کے جوئے تین سے چار عدد (باریک کٹا ہوا
(پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
لال لوبیا آدھی پیالی
سفید لوبیا آدھی پیالی
(مٹر آدھی پیالی (اُبلے ہوئے
تیز پتے دو عدد
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
تھائم آدھا چائے کا چمچ
(ٹماٹر دو عدد (اُبلے اور باریک کٹے ہوئے
(شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
(سیلری اسٹک ایک عدد (سلائس
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال انگور کا جوس آدھا کپ
(بٹن مشروم آدھی پیالی (سلائس
براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
پامزان چیز حسب ضرورت
تركيب
پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے اور پیاز شامل کرکے اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہو جائیں۔
پھر اس میں لال لوبیا، سفید لوبیا، مٹر اور تیز پتے شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں اوریگانو، تھائم، ٹماٹر، شملہ مرچ اور سیلری اسٹک شامل کردیں۔
پھر اسے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔
پھر ٹماٹر کا پیسٹ، لال انگور کا جوس، بٹن مشروم، براؤن شوگر، نمک، کالی مرچ اور ابلا ہوا پاستا شامل کریں۔
اور آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
آخر میں پامزان چیز چھڑک کر سرو کریں۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
Post a Comment