Home Unlabelled Shahi Malai kabab
Shahi Malai kabab
By Cooking Time At February 28, 2023 0
اجزا
(گائے کا گوشت پانچ سو گرام (ابلا ہوا
(پیاز دو عدد (درمیانی
(بریڈ سلائسز چار عدد (آدھا کپ دودھ میں بھیگے ہوئے
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پودینے کے پتے دس عدد
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(ہری مرچ دو سے تین عدد (کٹی ہوئی
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ملائی دو کھانے کے چمچ
میدہ تین چوتھائی کپ
پانی تین چوتھائی کپ
(انڈے دو عدد (پھینٹے ہوئے
تیل تلنے کے لیے
تركيب
گائے کا گوشت ریشہ کرکے اس میں پیاز، بریڈ سلائسز، ادرک لہسن، پودینے کے پتے، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، نمک، ہلدی اور ملائی مکس کرکے اچھی طرح گوندھ لیں۔
اب اسے کباب کی شکل دیں۔
میدہ اور تین چوتھائی کپ پانی کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔
پھر ہر کباب کو میدے کے پیسٹ میں ڈپ کریں۔
اس کے بعد انڈے میں ڈپ کرکے فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کر لیں۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
Post a Comment