Ad Code

Search This Blog

Food

3/Food/feat-list

Fashion

3/Fashion/grid-small

Subscribe Us

Ad Space

Header Ads

Popular Posts

Ticker

10/recent/ticker-posts

other website

Sports

3/Hacking/col-left

Technology

3/Technology/post-list

Hacking

Hacking

Recent in Sports

3/Sports/post-list

Random Posts

3/random/post-list

adv

Chicken Pizza Recipe

اجزا :چکن تکہ کےلئے چکن بریسٹ دو عدد ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ (زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ (بھنا ہوا لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ دہی ایک کھانے کا چمچ :ڈو کےلئے میدہ ڈیڑھ کپ نمک آدھا چائے کا چمچ خمیر ایک چائے کا چمچ کاسٹر شوگر ایک چائے کا چمچ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ پانی حسب ضرورت :ٹاپنگ کےلئے پیزا ساس چار کھانے کے چمچ (پیاز دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے (چکن تکہ آدھا کپ (ریشے دار (ٹماٹر ایک عدد (کٹا ہوا (شملہ مرچ ایک عدد (کٹی ہوئی (مشروم تین عدد (سلائس میں کٹی ہوئی اوریگانو پتے ایک چائے کا چمچ (چیڈر چیز آدھا کپ (کدو کش آئل چار کھانے کے چمچ تركيب چکن تکہ کے لئے: پین میں دو عدد چکن بریسٹ کے ٹکڑے شامل کریں اور ادرک لہسن پیسٹ، نمک، مرچ پاؤڈر، بھنے ہوئے زیرے، لیموں کے رس اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔ پندرہ منٹ کے لئے چکن ایک طرف رکھ دیں۔ پھر اسے چکن گل جانے تک گرل کر لیں۔ آخر میں گرم کوئلے چکن پر پھیلا دیں اور تھوڑا سا تیل چھڑک دیں۔ ڈھانپ کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پیزا کے لئے: ایک پیالے میں میدہ، نمک، خمیر، آئل اور کاسٹر شوگر مکس کرلیں۔ نیم گرم پانی کے ساتھ آمیزہ گوندھیں یہاں تک کہ ڈو تیار ہوجائے۔ اب اس ڈو کو تیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ڈو کو نو انچ کے پیزے کی شکل میں رول کرلیں۔ فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ ڈو کو تین منٹ کےلئے ایک سائیڈ سے گرم کرلیں پھر اسے پلٹیں دوسری سائیڈ بھی دو کھانے کے چمچ آئل سے ہلکا سنہری کرلیں۔ پھر اس کے اوپر پیزا ساس پھیلا دیں۔ ساس کے ساتھ پیاز، چکن تکہ، ٹماٹر، شملہ مرچ اور مشروم کے ساتھ ٹاپنگ کریں۔ اوریگانو پتے اور کدو کش کی ہوئی چیڈر چیز پیزا پر چھڑک دیں۔ پانچ منٹ کے لئے گرل کرلیں یہاں تک کہ چیز پگھل جائے۔ ٹکڑوں میں کاٹ کر گرم گرم سرو کریں۔

Post a Comment

Designed by OddThemes | Distributed by Gooyaabi Templates